28 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںصدر ٹرمپ کا پاکستان کے دورے کا کوئی شیڈول نہیں ہے: وائٹ...

صدر ٹرمپ کا پاکستان کے دورے کا کوئی شیڈول نہیں ہے: وائٹ ہاؤس


—فائل فوٹوز

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کی میڈیا اطلاعات کی تردید کر دی۔

وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا اس وقت پاکستان کے دورے کا کوئی شیڈول نہیں ہے۔

اس حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جس کے دوران وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دفترِ خارجہ پاکستان کے ترجمان شفقت علی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان سے متعلق علم نہیں ہے۔

اس سلسلے میں برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کے شیڈول سے متعلق وائٹ ہاؤس تصدیق فراہم کر سکتا ہے۔

ترجمان امریکی سفارت خانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس سے متعلق اعلان کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی وزارتِ اطلاعات نے بھی اس سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات