ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ شام پر اسرائیلی حملہ ہمارے لیے خارج از امکان نہیں تھا۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ وہ شام میں اسرائیلی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر متحد ہونے کی ضرورت ہے، عالمی تعاون کے ساتھ ہی ایسے معاملات سے نمٹا جاسکتاہے۔
عباس عراقچی نے اسرائیلی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست بالکل غیر تہذیب یافتہ اور بےصبری ہے۔