31 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومقومی خبریںسول سروس کو جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ...

سول سروس کو جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے: شہباز شریف


وزیرِاعظم شہباز شریف — فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سول سروس کو جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت سول سروس کی ریفارمز پر جائزہ اجلاس ہوا، اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سول سروس کو مزید فعال کرنے کے لیے اس کی تجدید نو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ سول سروس حکومت کی عملی کارکردگی اور پالیسی کے مؤثر عمل درآمد میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سول سروس کی جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت تجدیدِ نو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سول سروس ریفارمز میں سرکاری افسران اور عوامی نمائندگان کی رائے کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات