محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
بارشوں کا سلسلہ آج دادو سے شروع ہوگا، کراچی میں کل سے بارش کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں پچپن افراد جاں بحق ہوگئے۔
چکوال میں 450 ملی میٹر، راولپنڈی اسلام آباد میں 240 ملی میٹر بارش، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی بستیاں ڈوب گئیں، مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔