31 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹرانیا راؤ کو سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں ایک سال قید...

رانیا راؤ کو سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں ایک سال قید کی سزا سنادی گئی


تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کی کناڈا فلموں کی اداکارہ رانیا راؤ کو سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے 32 سالہ اداکارہ کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کردی۔

میڈیار پورٹس کے مطابق اداکارہ کو COFEPOSA ایکٹ کے تحت کم از کم ایک سال تک جیل میں رہنا پڑے گا۔

اداکارہ رانیا راؤ کو رواں سال مارچ میں رنگے ہاتھوں 14 کلوگرام سے زائد سونے کی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے اہلکاروں نے کناڈا اداکارہ رانیا راؤ کو بنگلورو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا تھا اور اداکارہ کے پاس سے 14.8 کلوگرام سونا بھی ضبط کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا تھا کہ اداکارہ نے پکڑے جانے سے قبل 15 روز میں 4 مرتبہ دبئی کا دورہ کیا تھا اور دبئی کے مسلسل دوروں کی وجہ سے وہ ڈی آر آئی حکام کی نگرانی میں تھیں۔

بھارتی میڈیا پر اداکارہ کے پاس سے برآمد ہونے والے سونے کی قیمت تقریباً 12 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات