34 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹدولہا نے دلہن کو شادی کے دن تالاب میں پھینک دیا

دولہا نے دلہن کو شادی کے دن تالاب میں پھینک دیا


فوٹو اسکرین گریب

مصر میں شادی کے روز دولہا نے اپنی دلہن کو جان بوجھ کر تالاب میں گرا دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یہ واقعہ مصر میں پیش آیا اور اسے شادی کے فوٹوگرافر عماد نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔

دولہا دلہن کو اٹھاکر تالاب کے قریب لے جاتا ہے، جہاں اچانک وہ جان بوجھ کر اُسے چھوڑ دیتا ہے۔ دلہن پانی میں گرتے ہی ہکابکا رہ جاتی ہے، جبکہ دولہا خوشی سے ہاتھ ہوا میں لہرا کر اپنی “کامیابی” کا جشن مناتا ہے۔

واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے اسے خطرناک رویہ قرار دیا ہے، ایک صارف نے کہا کہ اگر یہ واقعہ باہمی رضامندی کے بغیر کیا گیا ہے، تو یہ دلہن کی عزت نفس کو شدید ٹھیس پہنچانے والا عمل ہے۔

دیگر ماہرین نے بھی اس رویے کو ازدواجی تعلقات میں طاقت کے عدم توازن اور عدم احترام کی علامت قرار دیا۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات