34 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومقومی خبریںحیسکو کو 10 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

حیسکو کو 10 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان


—فائل فوٹو 

اندرونِ سندھ بجلی کا بریک ڈاؤن چوتھے روز بھی جاری ہے، حکام کا کہنا ہے کہ 12 ہائی ٹینشن بجلی ٹاور گرنے سے حیسکو کو دس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے ترجمان کے مطابق پیر کے روز بارش اور آندھی سے حیسکو ریجن میں 132 کے وی ہائی ٹینشن لائن کے 12 ٹاور گرے تھے جس کے بعد میرپورخاص، ٹنڈواللّٰہ یار، سلطان آباد، شیخ بھرکیو اور عمرکوٹ سمیت سات گرڈ اسٹیشنز کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

حیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سے میرپورخاص ڈبل سرکٹ لائن کی بحالی پر ہنگامی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے جس کے لیے 200 افراد پر مشتمل 6 تکنیکی ٹیمیں دن رات کام میں مصروف ہیں۔ 

 حیسکو کے ترجمان کے مطابق  امید ہے اتوار 20 جولائی تک بجلی ٹاورز بحالی کا کام مکمل کرکے ڈبل سرکٹ بحال کر دیا جائے گا۔

ادھر صارفین نے شکایات کیں کہ جن علاقوں میں متبادل ذرائع سے بجلی دی جا رہی ہے وہاں وولٹیج انتہائی کم ہیں جس کے باعث ناصرف بجلی کے آلات نہیں چل رہے بلکہ ان کےخراب ہونے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات