پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ جتنا میں خوبصورت لگتی ہوں اتنا میرا بینک اکاؤنٹ خالی ہوجاتا ہے۔
طوبی انور سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں سے متعلق مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں، آج بھی انہوں نے اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر طوبیٰ انور نے اپنے نئے لُک کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ گلابی ٹی شرٹ اور نیلی جینس کی پینٹ پہنے دکھائی دے رہی ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنا ہیئر اسٹائل بھی تبدیل کرلیا ہے۔
اپنی تصاویر کے ساتھ طوبیٰ انور نے ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جتنا میں خوبصورت لگتی ہوں اتنا میرا بینک اکاؤنٹ خالی ہوجاتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے، جبکہ اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔