29 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومتعلیم اور صحتتیز چلنے سے صحت کو لاحق کئی خطرات کو کیا جاسکتا ہے،...

تیز چلنے سے صحت کو لاحق کئی خطرات کو کیا جاسکتا ہے، تحقیق


ہلکی پھلکی چہل قدمی بھی لوگوں پر مثبت اثرات ڈالتی ہے۔تحقیق

پیدل چلنے کے دوران صرف تھوڑا تیز چلنا آپکی صحت کےلیے کافی بہتر ہوتا ہے، ایسا کرنے سے بڑھتی ہوئی عمر میں آپکی صحت کو لاحق شدید نوعیت کے خطرات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ 

اس حوالے سے 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق سے بالکل درست طور پر یہ معلوم ہوا کہ اپنی طاقت اور فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے پیدل چلنے کے دوران قدموں کی لمبائی بڑھانا یعنی تیز چلنا کس قدر مفید ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق چلنے کی رفتار میں تھوڑا سا اضافہ کمزوری سے بچاؤ میں مددگار ہونے کے ساتھ ساتھ اس سے گرنے اور چوٹ لگنے کے خطرات کم ہو سکتے ہیں اور آپ زیادہ آزادانہ زندگی گزار سکتے ہیں۔ 

یونیورسٹی آف شکاگو کے ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جو لوگ ورزش کرنا مشکل سمجھتے ہیں ان کے لیے تیز رفتاری سے پیدل چلنا ورزش کے لیے ایک آسان طرز زندگی کی تبدیلی ہو سکتی ہے۔

اس تحقیق کے مصنف ڈاکٹر ڈینیل روبن کہتے ہیں کہ ہماری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہلکی پھلکی چہل قدمی بھی لوگوں پر مثبت اثرات ڈالتی ہے۔

انھوں نے کہا جن لوگوں نے کمزوری کا تجربہ نہیں کیا، وہ تصور بھی نہیں کر سکتے کہ گروسری کی دکان تک جا کر نہ تھکنا یا گھر سے باہر تھکاوٹ کی وجہ سے بیٹھنے کی ضرورت محسوس نہ کرنا کتنی بڑی بات ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات