34 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومجرم و سزابیوہ خاتون کے گھر سے 30 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چوری...

بیوہ خاتون کے گھر سے 30 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چوری کا معمہ حل


ساندہ میں بیوہ خاتون کے گھر سے چوری کی واردات میں 30 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چرانے کا معمہ حل کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے خصوصی ٹاسک پر مرکزی ملزمہ سمیت 3 خواتین کو پاک پتن سے گرفتار کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرکے خواتین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کے مطابق مرکزی ملزمہ مدعیہ کے نجی ٹیوشن سینٹر میں بطور ٹیچر فرائض سرانجام دے رہی تھی، اسی دوران ملزمہ نے گھر کی چابی چرا کر اس کی ڈپلیکیٹ چابی بنا لی۔

پولیس کے مطابق گھر والوں کی عدم موجودگی میں ملزم خواتین ڈپلیکیٹ چابی کی مدد سے گھر میں داخل ہوئیں اور 10 تولہ طلائی زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئی تھیں۔

ملزم خواتین کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کروا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کےلیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات