30 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںانگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم کی کھلاڑی...

انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم کی کھلاڑی کو جرمانہ


پراتیکا راول—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم کی کھلاڑی کو جرمانہ کر دیا گیا۔

آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی کھلاڑی پراتیکا راول پر جرمانہ عائد کیاہے۔

پراتیکا راول نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی، انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

بھارتی کرکٹر نے 2 مختلف واقعات میں انگلینڈ کی کھلاڑیوں کے ساتھ فزیکل کنٹیکٹ کیا، میچ میں سلو اوور ریٹ پر انگلینڈ کی ٹیم پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

انگلینڈ ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا، انگلینڈ ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی۔

بھارتی کھلاڑی نےکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی اور انگلینڈ کی کپتان نے سلو اوور ریٹ کا جرمانہ قبول کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات