معروف بھارتی اداکار فہد فاصل کے 17 سال پرانے موبائل استعمال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
فہد فاصل اپنے سادہ طرز زندگی اور سوشل میڈیا سے دوری کے لیے جانے جاتے ہیں، تاہم حال ہی میں وہ ایک ایسے موقع پر خبروں میں آگئے جب ان کا کی پیڈ فون سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
گزشتہ روز فہد فاصل نے اپنی نئی فلم مولی وُڈ ٹائمز کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر لی گئی ایک ویڈیو میں انہیں ایک پرانے طرز کا بٹن والا فون استعمال کرتے دیکھا گیا، جو درحقیقت برطانوی کمپنی کا انتہائی قیمتی ماڈل نکلا، جس کی قیمت 12 ہزار ڈالر (تقریباً 10 لاکھ بھارتی روپے سے زائد) بتائی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ماڈل اب مارکیٹ میں عام فروخت کیلئے نہیں ہے، کیونکہ اسے 2008 میں لانچ کیا گیا تھا اور اب بند ہوچکا ہے۔