30 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیورپی یونین کا امریکہ کی جانب سے نئے ٹیرف پر سخت ردعمل

یورپی یونین کا امریکہ کی جانب سے نئے ٹیرف پر سخت ردعمل


برسلز / واشنگٹن (جنگ نیوز)مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 30فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد یورپی یونین نے 84ارب ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات عائد کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ امریکی اشیا میں گاڑیاں، طیاروں کے پرزے، مشینری، کیمیکلز، پھل، سبزیاں ،مشروب شامل ہیں۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ یکم اگست کی ڈیڈ لائن سے پہلے تجارتی معاہدے کے لیے آخری لمحات تک کوششیں جاری رکھے گا، تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو سخت اقدام ناگزیر ہوں گے۔یورپی کمیشن برائے تجارت اور اقتصادی تحفظ کے سربراہ ماروش شیفچووچ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے نئے ٹیرف کے بعد ٹرانس اٹلانٹک تجارتی تعلقات کو موجودہ شکل میں جاری رکھنا تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات