30 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوگورنر سندھ کا صابری خاندان سے اظہار تعزیت، سانحہ قلات کو بھارتی...

گورنر سندھ کا صابری خاندان سے اظہار تعزیت، سانحہ قلات کو بھارتی سازش قرار دیدیا



کراچی:

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سانحہ قلات میں جاں بحق ہونے والے قوال احمد علی صابری اور دیگر شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے رات گئے پی آئی بی کالونی میں ان کے گھر پہنچے۔

ان کے ہمراہ سینئر سیاستدان فاروق ستار بھی موجود تھے، اس موقع پر گورنر سندھ نے واقعے کو بزدلانہ دہشتگردی قرار دیتے ہوئے اسے بھارت کی پشت پناہی یافتہ سازش قرار دیا۔

گورنر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ وہی صابری خاندان ہے جو دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہوتا ہے، لیکن آج وہ خود غم کی تصویر بنا ہوا ہے۔ احمد صابری، ان کے بیٹے اور ٹیم کے دیگر افراد کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا جو ناقابلِ برداشت سانحہ ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ قوال برادری کراچی کی روحانی، ثقافتی اور سماجی پہچان ہے، اور ان پر حملہ پورے پاکستان کے جذبات پر حملے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خاندان خوشیاں بانٹتا ہے اور آج انہی کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ محض دہشتگردی نہیں ایک منصوبہ بند سازش ہے جو بلوچ اور پنجابی قوموں کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش ہے۔

کامران ٹیسوری نے واضح کیا کہ پاکستان کے ریاستی ادارے اور عوام خاموش نہیں رہیں گے اور ہم اس کا بدلہ لیں گے۔

اگر دہشتگرد باز نہ آئے تو ان کی پناہ گاہوں میں گھس کر ماریں گے، ہم خاموش ضرور ہیں، کمزور نہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ قتل کا بدلہ قتل ہو۔

گورنر سندھ نے سانحہ قلات کو بھارت سے جوڑتے ہوئے کہا کہ یہ فتنہ الہند کی کارستانی ہے۔ مودی اپنی شکست کا بدلہ پاکستانی عوام، خاص طور پر کراچی کے عوام سے لے رہا ہے۔ ہم 14 اگست بھرپور طریقے سے منائیں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان متحد ہے۔

کامران ٹیسوری نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے فوری ایکشن لینے اور زخمیوں کو کراچی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات