30 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوکے پی میں سینیٹ کی نشستوں پر پی ٹی آئی اور اپوزیشن...

کے پی میں سینیٹ کی نشستوں پر پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق ہو گیا



پشاور:

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بلامقابلہ انتخاب کرانے پر اصولی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں ہونے والی ایک طویل مشاورت کے دوران دونوں فریقین نے 6/5 فارمولے پر رضامندی ظاہر کی، جس کے تحت تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن اتحاد کو 5 نشستیں دی جائیں گی۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آخری مذاکرات آج متوقع ہیں، جن میں معاہدے پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کے غیر ضروری امیدواروں کو دستبردار کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بلامقابلہ انتخاب سے نہ صرف سیاسی کشیدگی کم ہوگی بلکہ ممکنہ شکست یا اختلافات سے بھی بچا جا سکے گا۔

اپوزیشن پہلے ہی اس حکمت عملی پر متفق ہے اور متحدہ موقف کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

یاد رہے کہ 21 جولائی کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات شیڈول ہیں، جن میں 7 جنرل، 2 خواتین، اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستیں شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات