32 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکسی اداکار کو کوئی پریشانی ہے تو مجھ سے رابطہ کریں: فیصل...

کسی اداکار کو کوئی پریشانی ہے تو مجھ سے رابطہ کریں: فیصل قریشی


اداکارہ حمیرا اصغر اور عائشہ خان کی افسوسناک اموات کے بعد معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے فنکاروں کے لیے ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

فیصل قریشی نے فنکار برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی بھی قسم کی پریشانی کا شکار ہیں تو خود کو اکیلا نہ سمجھیں، مجھ سے رابطہ کریں، میں اور دوسرے فنکار آپ کی مدد کے لیے موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ACT (Actor’s Collective of Pakistan) پاکستان نامی تنظیم جو فنکاروں کی مدد کےلیے قائم کی گئی ہے اس نے حال ہی میں حمیرا اصغر اور عائشہ خان کی وفات کے بعد قرآن خوانی کا انعقاد کیا۔

فیصل قریشی نے کہا ACT میں ایسے لوگ موجود ہیں جو فنکاروں کو ہر ممکن طریقے سے سپورٹ فراہم کرتے ہیں، چاہے وہ مالی مشکلات ہوں یا صحت کے مسائل۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں، حنا بیات، عتیقہ اوڈھو، عمیر رانا اور دیگر ACT کے ممبرز 24 گھنٹے دستیاب ہیں، اگر کسی کو کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں۔

سوشل میڈیا صارفین نے فیصل قریشی کے اس پیغام کو بےحد سراہا، صارفین کا کہنا ہے کہ فیصل بھائی آپ سچے لیجنڈ ہیں، ہمیشہ سب کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، یہ ایک بہت ضروری قدم ہے، فنکار اس طرح کے تعاون کے مستحق ہیں، اللّٰہ آپ کو جزائے خیر دے، فیصل قریشی صاحب، آپ نے سچ میں دل جیت لیا، یہی انڈسٹری کا اتحاد ہے، آپ کی باتیں حوصلہ افزا ہیں۔

ایک صارف نے دل کو چھو لینے والا تبصرہ کیا کہ جو چلا گیا وہ تو واپس نہیں آئے گا، مگر کم از کم بہت سے لوگ ایسے مشکل وقت میں اپنا درد، مالی، جذباتی اور روحانی طور پر بانٹ سکتے ہیں، یہی زندگی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات