32 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکرن خان نے پہلی بار اپنی طلاق پر لب کشائی کردی

کرن خان نے پہلی بار اپنی طلاق پر لب کشائی کردی


— فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان کرن خان نے پہلی بار اپنی طلاق پر لب کشائی کر دی۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔

گوکہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ اداکارہ کی طلاق ہوچکی ہے اور ان کا سابق شوہر سے ایک بیٹا بھی ہے، جس کے ساتھ وہ اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اب حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے طلاق اور طلاق کے بعد بچوں پر پڑنے والے اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے تجربے کی روشنی میں کہا کہ جب میری پہلی طلاق ہوئی تو میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ اگلے میں کوئی خرابی تھی، ہمارا کوئی جھگڑا تھا یا پھر کسی تیسرے کا کوئی معاملہ تھا۔ میں نے اپنے سابق شوہر کے بارے میں کبھی کوئی منفی بات نہیں کی بلکہ وہ بہت اچھے تھے۔ تاہم طلاق ہونی تھی اس لیے ہوگئی کبھی کبھی دو اچھے لوگ ساتھ نہیں رہ سکتے۔

کرن خان نے یہ مزید کہا کہ ہم دونوں کی شخصیات الگ الگ تھیں، انہوں نے بھی طلاق کے معاملے کو بہت میچورٹی کے ساتھ ڈیل کیا اور ان کے گھر والوں نے بھی اس لیے میں یہی کہتی ہوں کے میرے بیٹے کو دونوں طرف سے بہترین ماحول ملا، جس کی وجہ سے اس کی پرورش بہت پُرسکون ماحول میں ہوئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات