33 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںڈیلی الاؤنس وصول کرنے کیلئے ہاکی کھلاڑیوں نے حکمت عملی بنالی

ڈیلی الاؤنس وصول کرنے کیلئے ہاکی کھلاڑیوں نے حکمت عملی بنالی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کی بار بار یقین دہانیوں سے سخت نالاں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈیلی الاؤنس کی عدم ادائیگی پر پاکستان اسپورٹس بورڈ سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ واجبات کے منتظر کھلاڑیوں نے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر بین الصوبائی رابطے کی وزارت، پی ایس بی حکام سے ملنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بعض میڈیا رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ٹیم کپتان عماد شکیل بٹ نے معاملے کو زیادتی قرار دیتے ہوئے اسے سب کے سامنے لانے کا اشارہ دیا ہے۔ اس مقصد کیلئے پانچ رکنی وفد تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں ٹیم آفیشلز کی بھی نمائندگی ہوگی۔دوسری جانب پی ایچ ایف کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ چند دن میں یہ مسئلہ حل ہوجائے گا، ہم اپنے ذرائع سے فنڈ کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، جلد بندوبست ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ فیڈریشن نے ہمیشہ غلط بیانی کی اور دھوکے میں رکھا، اب جواب دینا بھی چھوڑ دیا ہے، ادائیگی کی باتیں کی گئیں لیکن کوئی عمل در آمد نہیں ہوا۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات