29 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹڈراؤنی اینابیل کے نگران اور معروف پیرا نارمل محقق ڈین ریویرا پراسرار...

ڈراؤنی اینابیل کے نگران اور معروف پیرا نارمل محقق ڈین ریویرا پراسرار طور پر ہلاک


—فائل فوٹو

ڈراؤنی اینابیل گڑیا کے نگران اور نمائش کرنے والے معروف پیرا نارمل محقق ڈین ریویرا پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے، کیا آسیب زدہ گڑیا ان کی موت کا سبب بنی؟ سوالات اٹھنے لگے۔

امریکا میں مشہور پراسرار گڑیا اینابیل کو عوامی نمائش پر لے جانے والے پیرا نارمل محقق اور سابق فوجی ڈین ریویرا اچانک موت کا شکار ہوگئے، ڈین ریویرا کی عمر 54 برس تھی اور وہ نیو انگلینڈ سوسائٹی فار سائکک ریسرچ (NESPR) کے سینئر ترین محقق تھے۔

ڈین ریویرا Devils on the Run Tour کے تحت گیٹسبرگ میں تھے، جہاں انہوں نے مشہور اینابیل گڑیا کی نمائش کی اور اگلے ہی دن وہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے، موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔

اینابیل گڑیا 1970ء میں کنیکٹی کٹ کی ایک نرس کو تحفے میں دی گئی تھی، گڑیا کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ خودبخود حرکت کرتی تھی، حملہ کرتی اور غیر معمولی سرگرمیاں ظاہر کرتی تھی۔

مشہور ماہرینِ مافوق الفطرت ایڈ لورین وارن نے گڑیا کا جن نکالا اور اسے اپنے میوزیم میں شیشے کے کیس میں بند کر دیا، جس پر لکھا تھا کہ خطرہ ہے اس کو ہرگز نہ کھولیں۔

ڈین ریویرا نے 2025ء کے وسط میں Devils on the Run Tour شروع کیا، جس میں اینابیل کو نیو اورلینز، سان انتونیو اور گیٹسبرگ جیسے شہروں میں عوامی نمائش کے لیے لے جایا گیا۔

دورے کے دوران متعدد پراسرار واقعات بھی رپورٹ ہوئے، جیسے کہ لوئزیانا میں شوگرکین پلانٹ کا جل جانا، نیو اورلینز میں 11 قیدیوں کا فرار ہونا، ٹیکساس میں پرانی چرچ میں غیر معمولی حرکات ہونا، ریویرا ان واقعات پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہتے تھے کہ ہم ان سب کے پیچھے نہیں ہیں، شاید گڑیا ہے، ریویرا نے گڑیا کو ایک خاص شیشے کے کیس میں رکھا تھا، جس میں 3 صلیبیں اور مقدس پانی سے دھلے ہوئے تختے لگائے گئے تھے۔

ریویرا کی موت کے بعد اینابیل کو واپس وارنز اوکلٹ میوزیم منتقل کر دیا گیا ہے، گڑیا کی اگلی نمائش اکتوبر 2025ء میں راک آئی لینڈ الی نوائے میں ہونی تھی، تاہم اب اس کا مستقبل غیر یقینی ہو گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات