29 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومغزہ لہو لہوپیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی سے سندھ پر قابض ہے، حافظ نعیم الرحمان

پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی سے سندھ پر قابض ہے، حافظ نعیم الرحمان



لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سندھ میں صوبائی حکومت کے اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی سے سندھ پر قابض ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی تربیت گاہ منصورہ لاہور میں اندرون سندھ سے شریک ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سرداری نظام ظالمانہ نظام ہے، ڈاکوؤں کو بڑے سرداروں کی سرپرستی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کا بجٹ 450 ارب ہونے کے باوجود تعلیم کا بیڑہ غرق ہے، سندھ میں اسکولوں میں جعلی بھرتیاں ہیں اور ایک کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مقتدرہ کرپٹ افراد کو ملک پر مسلط کرنے کے رویوں پر نظرثانی کرے، ادارے کراچی میئر بنانے میں پی پی پی کاساتھ نہ دیتے تو یہ کراچی پر قابض نہیں ہوسکتی تھی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی پی پی اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی سے سندھ پر قابض ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقتدرہ جواب دے کہ کرپٹ افراد کو فارم 47کی بنیاد پر عوام کو کیوں مسلط کیا؟ اداروں نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پی پی پی کو کراچی کی ہاری ہوئی سیٹیں دے دیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات