32 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان نے انڈر 17 عالمی والی بال کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے انڈر 17 عالمی والی بال کیلئے کوالیفائی کرلیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نےتھائی لینڈ میں جاری انڈر16ایشین والی بال ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی سے اگلے سال کی 17عالمی چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ پاکستان پہلی بار عالمی ایونٹ میں حصہ لے گا، بدھ کو کوارٹر فائنل لیگ کے پہلے میچ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو ناکامی سے دوچار کیا، اس لیگ میں پاکستان کا تین میچ میں مقابلہ تھا، گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر ہونے کی وجہ سے پوائنٹس کی بنیاد پرکوریا کے خلاف بائی مل گئی ۔ پاکستان نے پہلے سیٹ میں 3۔12کے خسارے سے نکل کر شاندار کم بیک کیا اور پھر حریف کو واپسی کا موقع نہیں دیا۔ پاکستان کے محمد جنید نے 10 اٹیک سمیت 15اور فیضان نے 11پوائنٹس حاصل کیے۔ کوارٹر فائنل کے گروپ ایف میں پاکستان جمعرات کو ایران سے اپنا تیسرا میچ کھیلے گا، ایران کی ٹیم دو میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ سیمی فائنل میں حریف کا فیصلہ پاکستان اور ایران کے میچ کے بعد ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات