پاکستان فیڈریشن بیس بال نے جاپان کے کوچ کازوٹو نوناکا کی خدمات حاصل کر لیں، ان کو ایشین بیس بال چیمپئن شپ کےلیے کوچنگ اسٹاف میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ کوچ کازوٹو نوناکا کے ساتھ گزشتہ برس سے بات چیت کا سلسلہ جاری تھا، وہ جاپان میں پاکستان کے 2 باصلاحیت کھلاڑیوں فیصل حیات اور مشرف کے ساتھ مئی سے ٹریننگ کے دوران کام کر رہے ہیں۔
فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑی جاپان سے چین میں ایشین بیس بال چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوچ کازوٹو نوناکا کی وجہ سے پاکستان کے کھلاڑیوں کی اسکلز میں اضافہ ہو گا۔
واضح رہے کہ ایشین بیس بال چیمپئن شپ 22 سے 28 ستمبر تک چین میں کھیلی جائے گی۔