کراچی:
بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کو شفاف ٹکٹنگ نہ ہونے پر شدید تنقید کا سامنا ہے، خصوصاً پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کے لیے آن لائن اور آف لائن ٹکٹنگ کے غیر واضح طریقہ کار کے باعث انھیں زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔
بی سی بی نے پاکستان کے خلاف تین میچز کی ٹی20 سیریز کے لیے تمام ٹکٹیں صرف آن لائن بیچنے کا اعلان کیا تھا، یہ عمل 15 جولائی سے شروع ہوگیا۔
ٹکٹوں کی قیمت 300 تا 3500 ٹکا تک مقرر کی گئیں، ہر اکاؤنٹ سے زیادہ سے زیادہ 4 ٹکٹیں خریدی جا سکتی ہیں۔
دوئم، اگر آن لائن تمام ٹکٹیں فروخت نہ ہوئیں تو میچ کے دن مخصوص ٹکٹ بوتھز سے محدود تعداد میں ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔
گزشتہ برس بھی بی پی ایل میں ٹکٹوں کی تقسیم کا بے ترتیب انتظام دیکھا گیا تھا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آن لائن نظام مبہم رہا، خاص طور پر وہ جو فوری طور پر آن لائن کنفرمیشن چاہتے تھے۔