32 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومتعلیم اور صحتوٹامن سی قوت مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،...

وٹامن سی قوت مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ماہرین صحت


— فائل فوٹو 

وٹامن سی متعدد جسمانی افعال کے لیے بہت اہم ہے جن میں جسم کے ٹشوز کی مرمت اور مدافعتی نظام کی بحالی بھی شامل ہے۔

انسان کا جسم قدرتی طور پر وٹامن سی پیدا نہیں کرتا اس لیے وٹامن سے بھرپور غذاؤں کا استعمال صحت کے لیے بہت ضروری ہے، کچھ لوگ وٹامن سی کے سپلیمنٹس بھی لیتے ہیں جو فائدہ مند تو ہیں لیکن ان کے کچھ نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔

مریضوں کی دیکھ بھال کا 15 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والی میسوتھیلیوما سینٹر میں رجسٹرڈ نرس شان مارچیز نے اپنے ایک انٹرویو میں روزانہ وٹامن سی کے استعمال کے اثرات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے اس کے اثرات کا خاکہ پیش کیا۔

اینٹی آکسیڈینٹ

شان مارچیز نے وضاحت کی کہ وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو آکسیڈیٹیو تناؤ یعنی چوٹ یا انفیکشن کے بعد دائمی سوزش کا سبب بننے والے فری ریڈیکلز کو بےاثر کرتا ہے۔

وٹامن سی کی روزانہ کی خوراک دیگر اینٹی آکسیڈنٹس کی پیداوار میں بھی مدد کر سکتی ہے جن میں وٹامن ای اور ٹیٹرا ہائیڈرو بائے اوپ ٹیرن شامل ہیں جو جسم کے قدرتی دفاع کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

مدافعتی نظام کیلئے معاون

شان مارچیز نے بتایا کہ وٹامن سی مدافعتی خلیوں جیسے میکروفیجز اور نیوٹروفیلز کی کارکردگی کو بہتر کرکے قوت مدافعت نظام بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ وٹامن سی جسم کو انفیکشن سے لڑنے، نقصان دہ مادوں کو ختم کرنے اور بیماری کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

شان مارچیز نے خبردار کیا کہ اسے صرف ویکسین اور غذائیت سے بھرپور غذا کے متبادل کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

اُنہوں نے بتایا کہ وٹامن سی انفیکشن کے بعد خراب مدافعتی خلیوں کو صاف کرنے اور جسم کے ٹشوز کی مرمت کرنے میں مدد کرتا ہے۔

کینسر کی روک تھام میں ممکنہ کردار

شان مارچیز نے بتایا کہ وٹامن سی کے سپلیمنٹس وٹامن سی کی کمی کا شکار لوگوں میں بعض قسم کے کینسر کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ وٹامن سی کینسر میں مبتلا ایسے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے جنہیں غذائی اجزاء کو جذب کرنے کے مسائل یا سوزش ہونے کا خطرہ ہو۔

شان مارچیز نے بتایا کہ کچھ شواہد بتاتے ہیں کہ وٹامن سی کی اضافی خوراک لبلبے، غذائی نالی اور پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

آنکھوں کی بیماریوں کے خطرے میں کمی

شان مارچیز نے ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جب دیگر ضروری وٹامنز اور معدنیات کے ساتھ وٹامن سی کے سپلیمنٹس لیے جائیں تو بڑھتی عمر سے متعلقہ آنکھوں کی بیماریوں جیسے آنکھوں میں موتیا اترنے کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اگرچہ وٹامن سی آنکھوں کے موجودہ نقصان کو ختم نہیں کر سکتا لیکن یہ عمر بڑھنے سے منسلک نظر کی کمزوری کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

وٹامن سی سپلیمنٹس کے نقصانات

شان مارچیز نے خبردار کیا کہ وٹامن سی کے سپلیمنٹس ہر کسی کے لیے موزوں نہیں ہیں کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر وٹامن سی کی زیادہ خوراک لینے والوں کے گردے میں پتھری ہونے کا خدشہ 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ وٹامن سی کے سپلیمنٹس اگرچہ عام طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہے لیکن جسم میں ضرورت سے زیادہ وٹامن سی کی موجودگی معدے میں درد، الٹی، سینے کی جلن اور اسہال جیسے مضر اثرات کا سبب بن سکتی ہے۔

شان مارچیز نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وٹامن سی کی زیادہ مقدار کے بعض دواؤں کے ساتھ ملاپ سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اس لیے وٹامن سی کے سپلیمنٹس ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد استعمال کرنے چاہئیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات