30 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومغزہ لہو لہونواب شاہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو...

نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا گیا


نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا یہ واقعہ نواب شاہ کے علاقے کیریا موری کے قریب پیش  آیا جہاں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ  مقتولین کی مخالف پارٹی کے 4 افراد جیل میں ہیں جن پر قتل کا مقدمہ ہے، مقتولین کورٹ جارہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ زمین کے تنازع پر 6 افراد کا قتل افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ  ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات