29 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومقومی خبریںمریم نواز کی متاثرینِ سیلاب کیلئے دن رات کی کاوشیں قابلِ ستائش...

مریم نواز کی متاثرینِ سیلاب کیلئے دن رات کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں، ملک نور اعوان


مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلیے کی جانے والی مسلسل اور انتھک کوششیں قابلِ ستائش اور لائقِ تحسین ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف نہ صرف ایک ذمہ دار اور فعال حکمران کے طور پر ابھری ہیں بلکہ انہوں نے اپنی قیادت میں ماں اور بہن جیسا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چوبیس گھنٹے متاثرینِ سیلاب کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وہ خود امدادی سرگرمیوں اور ریسکیو آپریشنز کی نگرانی کر رہی ہیں، امداد کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنا رہی ہیں اور ہر سطح پر متاثرین تک رسائی کو ممکن بنا رہی ہیں۔ انہوں نے نہ دن دیکھا نہ رات، نہ آرام کیا اور نہ کوئی وقفہ لیا، بس ایک ہی مشن ہے کہ اپنے عوام کی حفاظت اور بحالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام کو فخر ہے کہ ان کی وزیراعلیٰ ایک درد مند، ہمدرد اور عوام دوست خاتون ہیں، جنہوں نے بحران کی گھڑی میں صرف انتظامی صلاحیتوں کا ہی نہیں بلکہ انسانی ہمدردی کا بھی اعلیٰ نمونہ پیش کیا ہے۔

ملک نور اعوان نے مریم نواز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مستقل موجودگی، بروقت فیصلے اور متاثرین کے ساتھ براہِ راست رابطہ ایک ایسے پنجاب کا عکس پیش کرتا ہے جہاں حکومت اور عوام ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسی قیادت دیگر صوبوں کو بھی میسر ہو تو پاکستان میں آفات سے نمٹنے کا نظام اور زیادہ مضبوط، شفاف اور مؤثر ہو سکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات