ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ اپنے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے انوکھا حل ڈھونڈ نکالا۔ وسیع پیمانے پر کاربن اخراج کا سبب یہ کمپنی زمین سے 5000 فٹ گہرائی میں انسانی فضلے کو پمپ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
کمپنی اس حوالے سے پُر امید ہے کہ گرین ہاؤس گیس کو ختم کرنے کے اس غیر معمولی لائحہ عمل سے وہ اپنی خارج کردہ کاربن آلودگی میں کمی لا سکے گی۔
جمعرات کے روز مائیکرو سافٹ نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی والٹڈ ڈیپ سے 49 لاکھ میٹرک ٹن پائیدار کاربن ڈائی آکسائیڈ ریموول خریدنے کے معاہدے کا اعلان کیا۔
کمپنی کا ’بائیو سلری‘ (یا انسان اور فارم کے فضلے کا مرکب) کاربن کریڈٹس کے تبادلے کے طور پر زیرِ زمین گہرائی میں ڈالا جاتا ہے۔
مائیکرو سافٹ کی خریداری 12 سال کے عرصے پر محیط ہوگی جس کا آغاز آئندہ برس سے ہوگا۔ زیر زمین پہنچائے جانے والے کاربن کے ہر ٹن کے بدلے میں ان کو ایک کاربن ریموول کریڈٹ ملے گا۔