28 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹلمبی، نوکیلی ٹھوڑی کا مذاق اڑانے پر جاپانی شہری نے اسے کمائی...

لمبی، نوکیلی ٹھوڑی کا مذاق اڑانے پر جاپانی شہری نے اسے کمائی کا ذریعہ بنا لیا


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اپنی غیر معمولی لمبی اور نوکیلی ٹھوڑی کا مذاق اڑانے پر ناراض اور دل برداشتہ ہونے کے بجائے جاپانی شخص نے اس ٹھوڑی کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔

جونوچیچ ون (Jonouchich1 @) کے نام سے مشہور جاپانی اس بات کی ایک بہت اچھی مثال ہے کہ کس طرح ایک ایسی جسمانی ساخت کو جسے کچھ لوگ نقص سمجھتے ہیں، اس نے اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا۔

اس نوجوان جاپانی یوٹیوبر کا اس کی غیر معمولی لمبی اور نوکیلی ٹھوڑی کی وجہ سے مذاق اڑایا گیا اور اینیمے کرداروں سے موازنہ کیا گیا، لیکن اس نے کبھی اس مذاق کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا بلکہ اس نے مزید توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنی اسی منفرد شکل کو استعمال کیا۔

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جونوچیچ کے زیادہ تر یوٹیوب اور ٹک ٹاک کلپس اس کی ٹھوڑی کے گرد ہی گھومتے ہیں کیونکہ یہ ایک طرح سے اس کا ذاتی برانڈ بن چکی ہے، لوگ اس سے اس کی جانب متوجہ ہوتے اور حیران ہوتے ہیں کیونکہ یہ کسی جاپانی کامک مانگا (manga) کردار کی باہر نکلی ہوئی نوکیلی ٹھوڑی کی طرح لگتی ہے، درحقیقت جونوچیچ کا سوشل میڈیا ہینڈل بھی یو-گی-اوہ (Yu-Gi-Oh) کے کردار کاتسویا جونواوچی (Katsuya Jonouchi) سے متاثر ہے۔

جونوچیچ کے تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار یوٹیوب کے مداحوں میں سے کچھ طویل عرصے سے اس سے اپنی متاثر کن ٹھوڑی کا ایکسرے کروانے کا کہہ رہے تھے اور جونوچیچ نے حال ہی میں ایسا کر بھی ڈالا۔

جونوچیچ نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے اس سے پہلے ایسا کچھ کبھی نہیں دیکھا تھا لیکن انہوں نے اسے بتایا کہ اس کی سب سے ممکنہ وجہ جینیاتی عوامل ہیں۔

جونوچیچ کا طویل عرصے سے یہ دعویٰ تھا کہ اس نے بچپن میں بہت زیادہ دودھ پیا تھا اور اس نے یہ قیاس کیا کہ کیلشیئم کی وجہ سے اس کا نچلا جبڑا بڑھ گیا، لیکن ڈاکٹروں نے اس کے اس نظریے کو مسترد کر دیا۔

جونوچیچ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان میں واحد فرد ہے جس کی اتنی لمبی اور نوکیلی ٹھوڑی ہے، اس نے اپنے مداحوں کو اپنی 3 سال کی عمر کی تصاویر دکھائیں، جن میں اس کی ٹھوڑی بالکل معمول کے مطابق تھی لیکن 5 سال کی عمر تک پہنچنے تک اس کی ٹھوڑی بڑھنا شروع ہو چکی تھی۔

اگرچہ اس کی ٹھوڑی سے متعلق وقتاً فوقتاً بے رحمانہ مذاق کیے جاتے رہے ہیں اور یہاں تک کہ اس کی وجہ سے جونوچیچ کو کئی لڑکیوں نے بھی مسترد کر دیا، لیکن وہ اسے اپنے سوشل میڈیا فالوونگ کو بڑھانے کے لیے ایک اثاثہ سمجھتا ہے۔

جونوچیج کی کہانی ایک جاپانی ہیئر ڈریسر شوگو یوشیدا کی کہانی سے ملتی جلتی ہے جس کی انگلیوں کے پور گیند کی طرح گول ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات