30 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںصہیونی ریاست اپنے دفاع کے قابل ہوتی تو امریکا کو اس کے...

صہیونی ریاست اپنے دفاع کے قابل ہوتی تو امریکا کو اس کے دفاع میں آتا ہی کیوں: خامنہ ای


ایرانی سپریم لیڈر آیات اللّٰہ علی خامنائی— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی سپریم لیڈر آیات اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران میں سیاسی و فکری اختلاف کے باوجود لوگ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف متحد رہے اور اسرائیلی ریاست اگر اپنا دفاع کرسکتی تو امریکا اس جنگ میں آتا ہی کیوں؟

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای قومی یکجہتی کے لیے سب ہی کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے جوڈیشل افسران سے خطاب کے دوران کہا کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی اور امریکی حملوں کے دوران حاصل ہونے والی قومی یکجہتی کو ہم نے برقرار رکھنا ہے۔

سپریم لیڈر نے ایرانی قوم 12 دن یکسو اور اعتماد کے ساتھ اسرائیلی اور امریکی حملوں کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امریکی ٹھکانوں پر ایرانی حملوں کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ تھا، اس حوالے سے جب سینسر شپ ہٹائی جائیں گی تو یہ معلوم ہوگا کہ ایرانی کارروائی میں قطر میں امریکی فوجی اہداف کو کتنا نقصان پہنچا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اگر صہیونی ریاست اپنے دفاع کی قابلیت رکھتی تو امریکا کو اس کے دفاع میں آتا ہی کیوں؟



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات