30 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسدھو موسے والا کا 2026ء میں لائیو کنسرٹ، مگر کیسے؟

سدھو موسے والا کا 2026ء میں لائیو کنسرٹ، مگر کیسے؟


—فائل فوٹوز

معروف گلوکار سدھو موسےوالا کی موت کے بعد اہلِ خانہ کی جانب سے ان کا پہلا ورچوئل کنسرٹ 2026ء ’سائن ٹو گاڈ‘ ورلڈ ٹور کا اعلان کردیا گیا۔

دنیا بھر میں دلوں پر راج کرنے والے عالمی شہرت یافتہ بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی  2022ء میں المناک موت کے بعد ان کے چاہنے والے آج بھی ان کے گانے سنتے، ان کی شاعری کو سراہتے اور ان کی جدوجہد کو یاد کرتے ہیں۔

سدھو موسے والا کے مداحوں کو اب ایک سرپرائز دیا گیا ہے، ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جو اب ان کے اہلِ خانہ کی زیرِ نگرانی چلایا جا رہا ہے، اس پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور لکھا گیا کہ سدھو موسےوالا واپس آ رہے ہیں مگر اس بار ایک انوکھے انداز میں۔

سدھو موسے والا کا 2026ء میں لائیو کنسرٹ، مگر کیسے؟

پوسٹ کے مطابق سدھو موسےوالا کا اگلا عالمی کنسرٹ سائن ٹو گاڈ آئندہ سال منعقد کیا جائے گا، یہ کوئی روایتی کنسرٹ نہیں ہوگا بلکہ یہ تاریخ کا پہلا مکمل مصنوعی ذہانت اور ہولوگرام ورلڈ ٹور ہوگا۔

سدھو موسےوالا کی اصل آواز، ویژول ایفیکٹس اور سینیمیٹک پریزنٹیشنز مداحوں کے لیے جذباتی اور حقیقت سے قریب ترین تجربہ ہوگا، یہ ٹور صرف ایک شو نہیں، بلکہ ایک ٹریبیوٹ ہوگا۔

ٹور کے دوران دنیا کے مختلف شہروں میں شوز منعقد کیے جائیں گے، ٹورنٹو، لندن اور لاس اینجلس کے ہر مقام پر شائقین کو سدھو موسے والا کا ورچوئل اوتار دیکھنے کا موقع ملے گا جیسے وہ سچ میں اسٹیج پر موجود ہوں۔

ٹور کی آفیشل ویب سائٹ نے بھی کنسرٹ کے آرٹیفشل انٹیلی جنس اور ہولوگرام ٹیکنالوجی کی مدد سے ممکن بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات