28 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسانگھڑ میں ٹانگ سے محروم اونٹنی دوبارہ چلنے لگی

سانگھڑ میں ٹانگ سے محروم اونٹنی دوبارہ چلنے لگی


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

سانگھڑ میں ٹانگ سے محروم  ہوجانے والی اونٹنی کو نئی زندگی مل گئی۔

ایک سال قبل سانگھڑ کے ایک وڈیرے نے کھیت میں گھسنے پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

جس کے بعد اونٹنی کو علاج کے لیے اینیمل ویلفیئر کے شیلٹر سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ منتقل کیا گیا تھا۔

جہاں پر  پاکستانی کمپنی ’بایونکس‘ نے اونٹنی کے لیے تھری ڈی کاسٹنگ کی اور پھر امریکا کی کمپنی ’بایونک پیٹس‘ نے اس کے لیے مصنوعی ٹانگ بطور تحفہ تیار کی۔

اونٹنی اب اس مصنوعی ٹانگ کے ذریعے چلنے بھی لگ گئی ہے۔

سی ڈی آر ایس نے اپنے فیس بک پیج پر اونٹنی کی مصنوعی ٹانگ لگنے کے بعد پہلی بار خود سے کھڑے ہوتے اور چلنے کی کوشش کرنے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اونٹنی کو اپنے وزن پر کھڑے ہونے کے بعد آہستہ آہستہ چند قدم اُٹھاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اونٹنی کی ہمت اور حوصلے کی تعریفیں کی جا رہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات