خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ سارہ خان کا شادی کے بعد نیا روپ سوشل میڈیا پر ہلچل مچانے لگا ہے۔
اداکاری، اسٹائل اور باوقار شخصیت کی علامت سمجھی جانے والی سارہ خان اپنی سادگی اور نفاست کے لیے پہچانی جاتی ہیں، لیکن اس بار مداحوں کو ان کے چہرے کا نقش و نگار کچھ مختلف دکھائی دیا۔
معروف اداکارہ سارہ خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی بیٹی آلیانہ کے ساتھ سالگرہ مناتے ہوئے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر مداحوں کے ذہن میں ایک ہی سوال اُبھرا کیا سارہ نے کاسمیٹک سرجری کروا لی ہے؟
مداحوں نے ان کی پوسٹ پر سوالات کی بھرمار کردی۔ کسی نے کہا یہ تو سارہ لگ ہی نہیں رہیں، تو کسی نے ناک کی سرجری پر سوال اُٹھایا۔
ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میں نے دوبارہ ان کا پروفائل چیک کیا کہ یہ کہیں کوئی فین پیج تو نہیں، کیونکہ چہرہ خاصا بدلا ہوا لگ رہا ہے۔
سارہ کی یہ تصاویر ان کی بیٹی آلیانہ کی سالگرہ کے موقع پر لی گئی تھیں، جہاں وہ آف وائٹ کو آرڈ سیٹ میں نہایت دلکش لگ رہی تھیں۔
ان کے شوہر فلک شبیر اگرچہ اس موقع پر پیرس میں موجود تھے، مگر انہوں نے سرخ گلابوں کا خوبصورت گلدستہ سارہ کو بھیج کر اپنی محبت کا پیغام ضرور دیا۔
اب یہ چہرے کی تبدیلی فلٹرز کا کمال ہے یا واقعی کوئی بیوٹی پروسیجر؟ سارہ کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت نہیں آئی، مگر سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں زوروں پر ہیں۔
شوبز کی دنیا میں یہ کوئی نئی بات نہیں، مگر سارہ خان جیسی قدرتی خوبصورتی کی مالک اداکارہ میں ایسی تبدیلی واقعی حیران کن ہے۔
مداح اب منتظر ہیں کہ آیا سارہ خود اس پر کچھ کہیں گی یا یہ راز یونہی تصویروں میں چھپا رہے گا۔