33 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوراولپنڈی، نالہ لئی میں سیلابی کیفیت، خطرے کے سائرن بجا دیے گئے،...

راولپنڈی، نالہ لئی میں سیلابی کیفیت، خطرے کے سائرن بجا دیے گئے، نشیبی علاقے زیر آب



راولپنڈی:

راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد نالہ لئی میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، مسلسل بارشوں کے باعث پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی، جس پر گوالمنڈی نالہ لئی برج پر خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔

واسا اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق، گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 15 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 20 فٹ کی حد عبور ہونے کی صورت میں قریبی آبادیاں خالی کرانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اسی طرح کٹاریاں پل پر پانی کی سطح 13 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

نالہ لئی میں آنے والے پانی نے فلش فلڈنگ کی صورت اختیار کر لی ہے اور اس کے ساتھ ملحقہ رابطہ نالوں میں بھی طغیانی کا آغاز ہو چکا ہے۔

شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے سے سینکڑوں افراد محصور ہو گئے ہیں، جب کہ نقل مکانی فی الحال ممکن نہیں رہی۔

متاثرہ علاقوں میں مہر کالونی، ڈھوک حسو، پیرودھائی، خیابان سر سید، فوجی کالونی اور ڈھوک مٹکیال شامل ہیں۔

متذکرہ علاقوں کے کئی گھروں میں بارشی پانی داخل ہو چکا ہے، جبکہ بعض مقامات پر رابطہ پل مکمل طور پر زیر آب آ گئے ہیں۔

 شہریوں کو انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے اور بلند مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی جا رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات