29 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹدکھتی نہیں لیکن 16 سال کی ہوں، منفی تبصروں سے تکلیف ہوتی...

دکھتی نہیں لیکن 16 سال کی ہوں، منفی تبصروں سے تکلیف ہوتی ہے: عنیا آصف


پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف کا کہنا ہے کہ میں بظاہر اپنی عمر سے بڑی دکھائی دیتی ہوں لیکن میں ہوں تو 16 سال کی بچی، لوگوں کے منفی تبصرے مجھ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے حالیہ ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ اور دیگر مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عینا آصف نے کہا کہ میری عمر کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، پہلے ڈرامے کے وقت 14 برس کی تھی اور اب 16 سال کی ہوں، جب سب کو یہ معلوم ہے تو سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے۔

اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہوتا ہے جب لوگ میرے کام کی بجائے میری عمر، رنگ یا جسامت پر تبصرہ کرتے ہیں انہیں سوچنا چاہیے ۔

ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر کوئی میرا مذاق اڑا رہا ہے اور میری توہین کی جا رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ 16 سال کی نہیں نظر آتی، جس وجہ سے میری ذہنی صحت بھی متاثر ہوئی۔ میں 16 سال کی ہوں، میرا ذہن بھی 16 سال والا ہی ہے، ایسے تبصرے پڑھ کر مجھے تکلیف ہوتی ہے کہ لوگ میری اداکاری کو نہیں دیکھتے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ماضی میں دیے گئے اپنے بیان کی وضاحت بھی دی اور کہا کہ مجھے ذہنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے الفاظ کے چناؤ کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات