27 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومقومی خبریںدبئی، پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی خوش اخلاقی کے چرچے

دبئی، پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی خوش اخلاقی کے چرچے


اسکرین گریب

دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی خوش اخلاقی کے چرچے، خاتون چینی سیاح ’’پاکستانی کے چینی زبان‘‘ بولنے پر حیران رہ گئیں۔

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور فلک نیاز خان کا چینی سیاح کے ساتھ شاندار سلوک رہا اور اس نے سیاح کی دل کو چھو لینے والی مہمان نوازی کی۔

ٹیکسی ڈرائیور فلک نیاز خان نے چینی زبان میں گفتگو کی جس پر سیاح حیران رہ گئی اور سوال کیا کہ کیا آپ پاکستان سے ہیں؟ 

چینی سیاح نے اس موقع پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی۔ 

ٹیکسی ڈرائیور کی ویڈیو حکومت دبئی تک پہنچی تو اسے حکومت دبئی کے زیر انتظام روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ محکمے نے انعام دیا۔

پاکستانی ڈرائیور کی محبت بھری مہمان نوازی، دبئی میں چھا گئی! فلک نیاز خان نے دبئی کا نام بھی روشن کیا اور پاکستان کا بھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات