29 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومغزہ لہو لہوخیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست کا معاملہ؛ (ن) لیگ کا جے یوآئی...

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست کا معاملہ؛ (ن) لیگ کا جے یوآئی کے حق میں بڑا فیصلہ



پشاور:

خیبرپختونخوا اسمبلی کی ایک اقلیتی نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جمعیت علمائے اسلام کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا، جس کے بعد گوپال سنگھ بلامقابلہ رکن اسمبلی منتخب ہوگئے۔

پشاور میں وفاقی وزیر امیر مقام اور جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی صدر مولانا عطا الرحمان نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی جہاں دونوں اقلیتی نشست کے حوالے سے الیکشن کمیشن آئے تھے اور دونوں جماعتوں کے درمیان ایک اقلیتی نشست پر ٹاس شیڈول تھا۔

امیرمقام نے کہا کہ پارٹی کے بڑوں نے بات جیت کی اورفیصلہ ہوا کہ مسلم لیگ (ن) اقلیت کی نشست سے دستبردار ہوگی اور اقلیت کی نشست جمعیت علمائے اسلام کو دی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں الزامات لگ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ مشاورت سے سینیٹ کی سیٹیں ملے، 6 حکومت اور 5 اپوزیشن کو ملے یہ بات جیت جاری ہے، ہم اپوزیشن کی طرف سے بات کررہے ہیں اور حکومت کا موقف وہ خود دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مشاورت سے بات نہیں بنتی تو اپوزیشن پھر مل کر سینیٹ الیکشن لڑے گی، ہم بڑے دل کا مظاہرہ کررہے ہیں، دیگر پارٹیوں کو دو دو سیٹیں بھی ملے تو کوئی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اقلیتی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے اور جے یوآئی کے گوپال سنگھ بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات