28 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومغزہ لہو لہوخیبرپختونخوا؛ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے نرسنگ ڈائریکٹر کو اسپتال کا ڈین بنا...

خیبرپختونخوا؛ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے نرسنگ ڈائریکٹر کو اسپتال کا ڈین بنا دیا گیا



پشاور:

خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں نرسنگ ڈائریکٹر کو اسپتال کا ڈین مقرر کردیا گیا جبکہ ڈاکٹروں نے ڈین کے عہدے پر نان ڈاکٹر کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے بورڈ آف گورنرز کے چئیرمین ڈاکٹر نوشیروان برکی کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نرسنگ ڈائریکٹر کو اسپتال کا ڈین مقرر کیا گیا ہے، قائم مقام ڈین کی مدت پوری ہونے پر نرسنگ ڈائریکٹر کو ڈین کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈین کی تعیناتی کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ یہ روزمرہ کے معاملات ہیں، اسپتال بورڈ آف ڈائریکٹرز وقتاً فوقتاً ایسے فیصلے کرتے رہتے ہیں۔

اسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسپتال کے ڈائریکٹر کو میڈیکل ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی دے دیا ہے۔

دوسری جانب نان ڈاکٹر کی اسپتال ڈین تعیناتی پر ڈاکٹرز کمیونٹی نے تشویش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ قانون کے مطابق ڈین کے لیے امیدوار کا پروفیسر ہونا ضروری ہے اور 8 سالہ تجربہ بھی ڈین کی تعیناتی کے لیے لازمی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات