پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا جے ایف 17 تھنڈر بلاک III اور سی 130 طیارے دنیا کے سب سے بڑے ایئر شو میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف کا دستہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025ء میں شرکت کر رہا ہے، دنیا کے سب سے بڑے فوجی ایئر شو میں پاکستان کی شاندار نمائندگی اعزاز ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک III نے برطانیہ میں دوران پرواز فضائی ایندھن کی فراہمی کا مظاہرہ کیا، پی اے ایف کا آئی ایل 78 ٹینکر بین الاقوامی آپریشنز کی علامت بنا، جدید AESA ریڈار، BVR میزائل سے لیس 4.5 جنریشن جے ایف 17 عالمی توجہ کا مرکز ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئر شو میں پی اے ایف سی 130 نے Eyes in the Skies تھیم پر مبنی آرٹ ورک کا مظاہرہ کیا، پاکستانی فضائیہ جدید اور تکنیکی طور پر لیس اور امن کی علمبردار ہے۔