29 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجُڑواں جسم والی کارمن اندراڈے نے شادی کرلی، لوپیٹا کا شادی سے...

جُڑواں جسم والی کارمن اندراڈے نے شادی کرلی، لوپیٹا کا شادی سے انکار


تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

محبت نے رکاوٹیں مٹادیں، جُڑواں جسم والی کارمن اندراڈے نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرلی جبکہ دوسری بہن نے شادی سے انکار کردیا۔

 دنیا بھر میں اپنی منفرد جسمانی ساخت اور حوصلہ مند طرزِ زندگی کی وجہ سے مشہور جُڑواں بہنوں کارمن اور لوپیٹا اندراڈے میں سے ایک، کارمن اندراڈے نے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ ڈینیئل میک کورمک سے شادی کرلی۔

کارمن اور ڈینیئل کی ملاقات 2020ء میں ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی تھی اور کئی سال کے تعلق کے بعد دونوں نے خاندان کی موجودگی میں شادی کی۔

یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں کارمن نے ہنستے ہوئے شادی کا اعلان کیا اور کہا کہ میں نے شادی کی ہے لیکن ہم دونوں نے نہیں (اپنی جُڑواں بہن لوپیٹا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے)۔

کارمن نے روایتی سفید شادی کا جوڑا پہننے کے بجائے ایک لمبا، چمکدار ایمرلڈ گرین رنگ کا لباس زیب تن کیا، دولہا ڈینیئل نے کلاسک ٹکسیدو اور سبز بو ٹائی پہنی، جو دلہن کے لباس سے ہم آہنگ تھی۔

کارمن کے مطابق جُڑواں جسم کے ساتھ محبت اور ڈیٹنگ ایک سیکھنے کا عمل رہا، دونوں بہنوں کو ماضی میں کئی بار غیر اخلاقی رویوں کا سامنا بھی کرنا پڑا، کارمن کہتی ہیں کہ بعض لوگ ان کی جسمانی ساخت کو عجیب دلچسپی کا موضوع بناتے ہیں، جو افسوسناک ہے۔

لوپیٹا اندراڈے نے شادی میں دلچسپی نہ لینے کا واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی، انہوں نے خوش دلی سے بہن کی خوشی میں شرکت کی لیکن خود شادی سے دوری کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ کارمن اور لوپیٹا 2001 میں میکسیکو میں پیدا ہوئیں اور 2 سال کی عمر میں امریکہ منتقل ہو گئیں، دونوں کا جسم سینے سے پیٹ تک جُڑا ہوا ہے، ان کی ایک ایک ٹانگ ہے، دائیں ٹانگ کارمن چلاتی ہیں، بائیں لوپیٹا، ڈاکٹروں نے پیدائش کے وقت صرف تین دن کی زندگی کی پیش گوئی کی تھی، مگر آج وہ 24 سال کی مضبوط، خودمختار اور باہمت خواتین ہیں، دونوں نے فزیوتھراپی کے ذریعے چلنا سیکھا اور 4 سال کی عمر میں پہلا قدم اٹھایا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات