بھارتی ریاست آسام میں ایک عدالت نے ایک شخص کو ہر صبح تین بار جے ہند کہہ کر اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔
عارف رحمان نامی اس شخص پر پہلگام حملے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان کی تعریف کرنے پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
عارف رحمان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے جج نے اسے ہدایت کی کہ وہ 21 روز تک ہر صبح تین بار جے ہند بول کر ریکارڈ کرے اور اسے سوشل میڈیا پر ڈالا کرے۔
ایک صحافی نے سوال کیا ہے کہ ضمانت کا مطلب تو یہ ہوتا ہے کہ ابھی ملزم پر جرم ثابت نہیں ہوا اور اسے دفاع کا موقع دیا جا رہا ہے۔ لیکن عارف رحمان کو جو ہدایت کی گئی ہے اس کا تو مطلب یہ ہے کہ اسے پہلے سے ہی مجرم تصور کیا جا رہا ہے۔