29 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومقومی خبریںبڑی چٹان اور پتھر سرکنے لگے، ڈپٹی کمشنر مری کا پاؤں پتھر...

بڑی چٹان اور پتھر سرکنے لگے، ڈپٹی کمشنر مری کا پاؤں پتھر لگنے سے زخمی


ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مری آصف امین اعوان نے لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ علاقے سالگراں کا دورہ کیا ہے—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مری آصف امین اعوان نے لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ علاقے سالگراں کا دورہ کیا ہے۔

ڈی سی اور ڈی پی او کے دورے کے دوران بڑی چٹان اور پتھر سرکنے لگے، جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر مری کا پاؤں پتھر لگنے سے زخمی ہو گیا، انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

مری کی انتظامیہ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جی ٹی روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش رُکنے اور جی ٹی روڈ پر مرمتی کام مکمل کرنے کے بعد سڑک کو کھولا جائے گا۔

مری کی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ سیاح اور مقامی آبادی متبادل راستہ مری ایکسپریس وے استعمال کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات