27 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوبنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ...

بنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک


خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں اور مقامی پولیس نے نواز آباد تھانہ میریان کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔

سی ٹی ڈی بنوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے، جو پولیس کانسٹیبل فرمان علی، نصرت، کامران، ہیڈ کنسٹیبل فیاض الدین،  کانستیبل سکندر اور اے ایس آئی اصغر خان کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد سی ٹی ڈی کو دیگر درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

سی ٹی ڈی بنوں کے مطابق ہلاک دہشت گرد تھانہ بسیا خیل بنوں، تھانہ بنوں سٹی کینٹ، میراخیل اور مختلف پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات