28 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان میں شہید ہونے والے میجر رب نواز مکمل فوجی اعزاز کے...

بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر رب نواز مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک


شہید میجر رب نواز گیلانی : فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر 

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر رب نواز گیلانی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ مظفرآباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید میجر رب نواز گیلانی کا جسد خاکی مظفرآباد میں ان کی رہائش گاہ علامہ اقبال نیلم برج سے اٹھایا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

 جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر، کابینہ اراکین، سیاسی قیادت اور اعلیٰ فوجی حکام شریک ہوئے۔ 

شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ میجر رب نواز شہید کا خاندان مظفرآباد شہر کے معروف خاندانوں میں شمار ہوتا ہے۔

میجر رب نواز گزشتہ روز فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات