30 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوبرطانیہ کیلیے پاکستانی اب ڈائریکٹ سفر کرینگے، شوکت پراچہ

برطانیہ کیلیے پاکستانی اب ڈائریکٹ سفر کرینگے، شوکت پراچہ



اسلام آباد:

 تجزیہ کار شوکت پراچہ کا کہنا ہے کہ یقیناً یہ بہت اچھی خبر ہے پاکستان کے لیے کیونکہ جہاں پاکستان کے مسافر تنگ ہو رہے تھے، مختلف روٹس سے ان کو جانا پڑ رہا تھا، آپ نے دیکھا کہ یہاں سے مڈل ایسٹ جا رہے ہیں، استنبول جا رہے ہیں اور پھر وہ آگے جایا کرتے تھے، برطانیہ کیلیے اب وہ ڈائریکٹ سفر کریں گے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سے بڑھ کر پاکستان کی ایک شناخت ہے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ، دنیا بھر کہ روٹس اس کے پاس ہیں لیکن اس طرح کے غیر ذمے دارانہ بیانات کی وجہ سے برطانیہ کیلیے خاص طور پربیس لاکھ ہمارے تارکین وطن ہیں انہیں واپس آنا ہوتا ہے۔

(ر)برگیڈیئر وقار حسن نے کہاکہ اس میں دیکھنا یہ ہے کہ انٹرنیشنل لیول پر اس ایشو کو کیسے ہینڈل کرنا چاہیے، اگر آپ ٹارگٹ کر رہے ہیں اپنی ہی بڑی ایئر لائن کو تو مجھے یقین ہے کہ دال میں کچھ کالا بھی ہے، اس بیان سے ہماری ایئر لائن کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی، اگر آپ کا اپنا ایوی ایشن منسٹر کرتا ہے یا ڈیفنس منسٹر کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ جان بوجھ کر ایئرلائن کا بھٹہ بٹھانے کی کوشش کی گئی۔ 

تجزیہ کار حماد حسن نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ ابھی تک ہماری جمہوریت اور ہمارا پارلیمان مضبوطی اور استحکام کے اس مقام پر نہیں پہنچا ہے جہاں پر احتساب کا عمل تیز بھی ہو اور شفاف بھی ہو تو یہی وجہ ہے کہ جب بھی کوئی حکومت آئی ہو جس کی پشت پر کچھ غیر جمہوری قوتیں ہوں تو ہم تو ایک طویل ہائبرڈ رجیم سے گزرے تھے پھر 2018 میں عمران خان کی حکومت آئی آر ٹی ایس کے ساتھ، تو اس میں ظاہر ہے ایسے لوگ بھی تھے جو کمپیٹنٹ بھی نہیں تھے، جن کی کارکردگی بھی بالکل زیرو تھی، جوکرپشن میں بھی لت پت تھے جن سے یہ توقع تو نہیں کی جا رہی تھی کہ وہ ریاست اور ریاستی اداروں کے معاملات کو آگے بڑھائیں گے تو ظاہر ہے یہی چیزیں آنی تھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات