کراچی:
برطانوی ٹینس کھلاڑی ٹارا مور کو ڈوپنگ پر 4 برس پابندی کی سزا مل گئی۔
کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت (سی اے ایس) نے انٹرنیشنل ٹینس انیٹیگریٹی ایجنسی کی اپیل کو تسلیم کرلیا۔
اس سے قبل، ایک غیرجانبدار ٹربیونل نے انھیں بری کر دیا تھا، مور کا اصرار تھا کہ ان کے جسم میں پائی جانے والے ممنوعہ اجزا کا سبب آلودہ گوشت کھانا بنا تھا۔
ماضی میں برطانیہ کی ڈبل نمبر ون پلیئر رہنے والی مور کو جون 2022 میں عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا، تاہم عدالتی پینل ان کے پیش کردہ وضاحت سے مطمئن نہیں ہو سکا۔
ٹارا مور پر 4 برس پابندی کا اطلاق 15 جولائی سے 2028 تک رہے گا۔