مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آج بھی موجودہ سسٹم کا حصہ بننے کے لیے بے تاب ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جیل سے باہر رہنماؤں کے مفادات موجودہ سسٹم سے جڑے ہیں۔
جاوید لطیف نے کہا کہ 9 مئی نے سسٹم کو پاؤں پر کھڑا کیا، جنرل باجوہ کی پہلی ایکسٹینشن میں بھی نواز شریف کی حتمی منظوری شامل نہیں تھی۔
ن لیگی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو نواز شریف کو کردار ادا کرنے پر تیار کیا جانا چاہیے۔