29 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںباراک اوباما اور مشعل اوباما نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ...

باراک اوباما اور مشعل اوباما نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی


—فائل فوٹو

امریکا کے سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما نے آخر کار اپنی طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں سابق امریکی صدر باراک اوباما اور سابق خاتون اول مشعل اوباما نے طلاق کی افواہوں پر آخرکار کھل کر بات کی، یہ گفتگو مشعل کے بھائی کریگ رابنسن کے ساتھ پوڈکاسٹ میں کی گئی۔

باراک اوباما نے گفتگو کے دوران طلاق کی خبروں پر ہنستے ہوئے کہا کہ یہ تو افواہوں کا بازار ہے، مشعل نے مجھے اب واپس لے لیا، کچھ وقت کےلیے معاملہ نازک تھا۔

میزبان کریگ رابنسن نے تبصرہ کیا کہ دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر اچھا لگا، تو مشعل نے مسکرا کر کہا کہ مجھے بھی خوشی ہوئی، کیونکہ جب ہم اکٹھے نظر نہیں آتے تو لوگ سمجھتے ہیں ہم طلاق لے چکے ہیں۔

مشعل اوباما نے مزید کہا کہ لوگ اگر مجھے اپنے شوہر کے ساتھ ڈیٹ پر نہ دیکھیں تو فوراً سمجھتے ہیں شادی ختم ہو گئی ہے، ارے بھائی، ہم اپنی زندگی کے ہر لمحے کو انسٹاگرام پر تو نہیں دکھا سکتے، ہم 60 سال کے ہیں، اب آپ کو ہر لمحے کا تو نہیں بتا سکتے ناں کہ کیا ہورہا ہے۔

دونوں کی طلاق کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب مشعل کو کافی عرصے سے باراک اوباما کے ساتھ عوامی تقاریب میں نہیں دیکھا گیا، جس میں سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات اور ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری کی تقریب شامل ہے۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے مشعل نے کہا کہ اس سال میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنی مرضی سے جینے کی کوشش کروں گی، نہ کہ دنیا کی توقعات کے مطابق۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات