27 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوامریکی ریاست، الاسکا کے جزیرے میں 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی کی...

امریکی ریاست، الاسکا کے جزیرے میں 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری



ALASKA:

امریکہ کے شمال مغربی حصے میں واقع الاسکا کے جزیرے سینڈ پوائنٹ کے قریب شدید زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی محکمہ ارضیات (USGS) کے مطابق زلزلے کا مرکز سینڈ پوائنٹ سے 54 میل جنوب میں تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے فوراً بعد نیشنل ویدر سروس نے سونامی وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جنوبی الاسکا اور الاسکا پیننسولا سے لے کر کینیڈی انٹریس اور یونیماک پاس تک ساحلی علاقوں میں سونامی کی لہریں اٹھنے کا خدشہ ہے۔

زلزلے کے جھٹکے پوپوف آئی لینڈ اور ارد گرد کے کئی جزائر میں شدت سے محسوس کیے گئے، جس کے بعد مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو محتاط رہنے اور اونچی جگہوں پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

زلزلے کے بعد ریسکیو اور ایمرجنسی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ویدر سروس کے مطابق کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی ماہرین ارضیات نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی آ سکتے ہیں، اس لیے شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات