29 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا پابندیوں کو غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اٹھنے والی آوازوں کے...

امریکا پابندیوں کو غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اٹھنے والی آوازوں کے خلاف استعمال کرتا ہے: ایران


ایرانی دفترِ خارجہ ترجمان اسماعیل بقائی—فائل فوٹو

ایرانی دفترِ خارجہ ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا پابندیوں کو غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اٹھنے والی آوازوں کے خلاف استعمال کرتا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی دفترِ خارجہ ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ ’فلسطین میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز کو امریکا کی جانب سے خاموش کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، کیوں کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں‘۔

یہ بات ایرانی دفترِ خارجہ ترجمان نے ایک روز قبل اسپین سے تعلق رکھنے والے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے ٹوئٹ کے جواب میں کہی۔

یورپی یونین کے سابق خارجہ پالیسی چیف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا تھا کہ ’وہ فرانسیسکا البانیز کے خلاف امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے یورپی یونبین پر فرانسیسکا البانیز کی حمایت کرنے پر اصرار کریں گے‘۔

بتاتے چلیں گزشتہ ہفتے امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے لگنے والی پابندیوں کے بعد اقوام متحدہ نے فرانسیسکا البانیز پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں انسداد جرائم کی عالمی عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے خلاف غزہ جنگ کے دوران کیے جانے والے جنگی جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات