30 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیاسپیس ایکس نے اسرائیل کی انتہائی خفیہ سیٹلائٹ Dror 1 روانہ کردی

اسپیس ایکس نے اسرائیل کی انتہائی خفیہ سیٹلائٹ Dror 1 روانہ کردی


اسپیس ایکس نے فلوریڈا سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے اسرائیل کا انتہائی خفیہ مواصلاتی سیٹلائٹ Dror 1 مدار میں روانہ کردیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ مشن “Commercial GTO‑1” کے نام سے شروع کیا گیا تھا۔ اس سیٹلائٹ کو اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز کمپنی نے بنایا ہے جسکا وزن 4.5 ٹن ہے۔

یہ مکمل طور پر ڈیجیٹل “اسمارٹ فون” ٹکنالوجی پر مبنی ہے جسکی چوڑائی 17.8 میٹر ہے اور ڈشز کا حجم 2.8 میٹر ہے۔

اس سیٹلائٹ کے کام کرنے کی مدت ابتدائی طور پر 15 سال تک منصوبہ بند ہے۔ مشن کا مقصد اعلیٰ سطح کی قومی مواصلاتی آزادی، سیکورٹی کے لیے تیاری، اسرائیل کی مواصلاتی اور اسٹریٹجک خود انحصاری کو مضبوط کرنا ہے۔

یہ ڈیجیٹل ڈیٹا اسٹریمنگ کی حامل ہے جو اسمارٹ سیٹلائٹ تصور کی جاتی ہے جس میں ڈیجیٹل اپ لوڈ/ڈاؤنلوڈ کے قابل، ڈیٹا ایپس کی اپ ڈیٹ بھی ممکن ہے ۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس سے اسرائیل کے قومی مواصلاتی نظام میں خود مختاری، خفیہ ڈیٹا کے مواصلات جیسے آپریشن میں اضافہ ہوگا۔

اس Dror 1 سیٹلائٹ کے بعد اسرائیل کا اگلے چند برس میں Dror‑2 کا بھی منصوبہ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات